لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ،جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو روکنا ہے: سی ای او رمضان بٹ
لیسکو کے نئے CEO کا اعلان
لاہور (طیبہ بخاری سے)۔ لیسکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر رمضان بٹ نے کہا ہے کہ لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ہے۔ بجلی کی چوری عوام کی چوری ہے اور اس کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 10ویں بیٹل ایکس پولوکپ2024ءکا فائنل ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا
لیسکو کی بہتری کا عزم
میڈیا سے گفتگو میں سی ای او رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو کمپنی ہماری ماں کی طرح ہے، اس کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں، ان کو ہم نے روکنا ہے۔ ریکوری کے معاملات کو بہتر بنانا اور صارفین تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ، وزیر داخلہ محسن نقوی کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
ای آر پی سسٹم کی کامیابی
لیسکو میں ای آر پی سسٹم بہترین طریقے سے چل رہا ہے۔ نئے کنکشنز اور خراب میٹرز ای آر پی کے ذریعے فوری جاری ہورہے ہیں۔
ای آر پی سسٹم کی حمایت کا شکریہ
سی ای او لیسکو نے دعویٰ کیا کہ ای آر پی سسٹم کی بہت زیادہ مخالفت تھی مگر اس کے باوجود وہ سسٹم لاگو کیا گیا۔ بجلی چوری کے خلاف کارروائی میں مدد کے لئے وزیراعظم، وفاقی وزیر، اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکر گزار ہوں۔ آرمی چیف، رینجرز اور پولیس کا بھی شکریہ جو بھرپور مدد فراہم کی۔








