امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے: ڈائریکٹر ٹِم کِرب
ریکو ڈِک منصوبے کی اہمیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2024 کے 10ویں ایڈیشن میں پاکستان کی بھر پور شرکت
ٹیرف مذاکرات اور ریکو ڈِک
نجی ٹی وی جیو نیوز نے مغربی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 9 ارب ڈالر کے اِس منصوبے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ریکو ڈِک امریکی صدر ٹرمپ سے معاہدہ طے کرنے کے لئے درکار تمام اہم نکات پر پورا ا±ترتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی پی ٹی ایم جلسے میں شرکت پر پابندی لگا دی
بھارت کی کوششیں اور توقعات
ریکو ڈِک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے امریکا کے جوابی ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کرنے کی کوشش جاری ہے اور جب دیکھا جائے کہ ٹرمپ انتظامیہ اِن ٹیرف کے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے تو ریکو ڈِک واقعی ہر لحاظ سے موزوں ترغیب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، آج مزید سستی ہوگئی
امریکی وزیر خارجہ کی گفتگو
دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیرف پر ہونے والی فون کال میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اہم معدنیات کے معاملے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات کی تھی۔
بین الاقوامی سرگرمیاں
یاد رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں گرین لینڈ اور کانگو کے ساتھ منرل ڈیلز پر بات چیت کی ہے اور ازبکستان کے ساتھ کان کنی کا معاہدہ بھی کیا ہے۔








