وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے

اسلام آباد میں وزیر خارجہ کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ افغانستان جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان حملہ کیس، چارج شیٹ میں پولیس کا ایسا انکشاف کہ سب دنگ رہ گئے
سفارتی وفد کی تشکیل
"جنگ" نےمصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ افغانستان جائیں گے، انکے ہمراہ وزارت خارجہ کے حکام سمیت دیگر افسران بھی شامل ہوں گے۔
کابل میں ملاقاتیں
وفد کے سربراہ کی حیثیت سے اسحاق ڈار کابل میں طالبان حکومت کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔