بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے فون پر بات اور میڈیکل چیک اپ کی درخواستیں منظور

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کر لیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرنے اور میڈیکل چیک کروانے کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: جاگیردارانہ جمہوریت ملک کے لیے ٹھیک نہیں، خالد مقبول صدیقی بھی کھل کر بول پڑے

ایف آئی اے عدالت میں سماعت

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف

وکلا کا مؤقف

وکیل عثمان گل ریاض نے موقف اپنایا کہ عدالت نے پہلے بھی میڈیکل چیک اپ کے حوالے سے حکم جاری کیا تھا۔ جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں ذاتی معالجین سے چیک اپ کروایا جائے گا، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔ وکیل ظہیر عباس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں پہلے بھی چیک اپ ہو چکا ہے۔

عدالتی فیصلہ

عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرنے اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...