میاں بیوی اور میچ ۔۔۔(مسکرائیے )

کرکٹ میچ کی دلچسپ گفتگو

کرکٹ میچ چل رھا تھا، شوہر انہماک سے ٹیلی وژن دیکھ رہا تھا۔۔۔۔

پہلا سوال

بیگم:
یہ کون ہے؟

شوہر:
ڈیرن سیمی

تنقید

بیگم:
کوئی ڈھنگ کا بندہ نہیں ملا انہیں؟

شوہر:
کرکٹ کھلانی تھی رشتہ نہیں دینا تھا

پاکستان کی جیت کی امید

بیگم:
ارے واہ، ایک منٹ میں دوسری وکٹ بھی لے لی، وہ بھی اسی انداز میں

شوہر:
ایکشن ریپلے ہے

نالائقی کی شکایت

بیگم:
لگتا ہے آج پاکستان جیت جاۓ گا، جیتا تو کھیر کھلاؤں گی آپ کو

شوہر:
میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہے

ایمپائر کی حرکتیں

بیگم:
یہ اب ایمپائر نے ہیلی کاپٹر کیوں منگوا لیا ہے، کیا کسی کھلاڑی کو ہسپتال لے جانا ہے؟

شوہر:
فری ہٹ کا اشارہ ہے

فری ہٹ کی وضاحت

بیگم:
اوہ اچھا فری ہٹ، مطلب تماشائیوں نے ٹکٹ نہیں خریدے، مفتے میں؟
اور یہ اب ایمپائر Hi کسے بول رہا ہے؟

شوہر:
یہ Bye کا اشارہ ہے

میچ کی حالت

بیگم:
میچ ختم ہو گیا؟

شوہر:
نہیں

رنز کی ضرورت

بیگم:
کتنے رنز چاہیئے میچ جیتنے کے لیے؟

شوہر:
ہممم۔۔۔ 25 گیندوں پر 50

آسانی کا اندازہ

بیگم:
ارے یہ تو بہت آسان ہے۔ ہر گیند پہ صرف دو رنز ہی تو بنانے ہیں

شوہر کی مایوسی

شوہر نے ٹی وی بند کیا، ریموٹ پٹخا، بے بسی سے صوفے کی پشت پہ سر رکھ کر آنکھیں بند لیں۔ خاتون خانہ نے ریموٹ اٹھایا، ٹی وی آن کر کے اپنی پسند کا ڈرامہ دیکھنے لگیں。

درامے کی شکایت

شوہر:
یہ ڈرامے بنانے والے ایک ہی منظر 10 کیمروں سے کیوں دکھاتے ہیں۔ بات تو پہلے ہی منظر سے سمجھ آجاتی ہے

بیگم:
حرام ہے جو کبھی چین سے ڈرامہ دیکھنے دیا ہو۔ سمجھ نہیں آرہا تو انسان چپ کر کے بھی بیٹھ سکتا ہے۔ ضروری ہے اوٹ پٹانگ سوالات کر کے اگلے کو ڈسٹرب کیا جاۓ، آپ میچ دیکھ رہے تھے میں نے کچھ نہیں کہا آپ کو

انتخاب : وسیم شاہین

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...