جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
وزارت قانون کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
تقرری کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ کے بعد کیوبا میں حکومت کی تبدیلی بھی وقت کا سوال ہے: ٹرمپ
صدر مملکت کی منظوری
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کی منظوری
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی تھی۔








