جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت قانون کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن، پیپلزپارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا
تقرری کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان نے OPPO A5 PRO کے اوپر ٹرک چڑھا دیا
صدر مملکت کی منظوری
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کی منظوری
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی تھی۔