کراچی: کورنگی کریک پر لگی آگ کس طرح بجھی؟ علاقے میں کونسی گیس موجود ہے؟
آگ بجھنے کی تفصیلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کورنگی کریک پر لگی آگ بجھنے کی تفصیلات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
آگ کی وجوہات
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں خان نے بتایا کہ کورنگی میں لگنے والی آگ کی جگہ گیس پاکٹ موجود تھا اور اس قسم کے واقعات سوئی میں بھی پیش آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 71 قاتل پولیس کی پہنچ سے دور، شوٹرز کی لسٹ جاری
آگ بجھنے کے نتیجے
انہوں نے بتایا کہ آگ آج خود ہی بجھ گئی اور آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موجود ہے اور متاثرہ علاقے کے اطراف میں گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض میں UETAS کی تقریب، قاسم علی شاہ کی شرکت
ڈی سی کورنگی کا بیان
اسی حوالے سے ڈی سی کورنگی مسعود بھٹو نے بتایا کہ بظاہر اب گیس لیکیج نہیں ہے، گیس لیکیج کے بارے میں حتمی طور پر ماہرین بتائیں گے تاہم آگ کے مقام پر ہائیڈروجن سلفائیڈ کی موجودگی ہے لہٰذا علاقے میں موجود پرائیویٹ یونیورسٹی آج سے بند کر رہے ہیں۔
سی او او پی پی ایل کی ہدایت
دوسری جانب سی او او پی پی ایل سکندر میمن نے کہا کہ فضا میں بو موجود ہے، قریب جانے سے گریز کیا جائے، یہ گیس زیادہ خطرناک ہے۔








