سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں ججز کی شمولیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دباؤ کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ایٹمی تحقیقات بند کریں گے: ایرانی صدر
چیف جسٹس کا اجلاس طلب کرنا
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، اس سلسلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی نظام میں آرمی چیف جیسا لیڈر ہونا چاہیے ،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی: فیصل واوڈا
مزید اجلاس کی تاریخ
اس کے علاوہ، مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور کرنے کے لئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا۔
نامزدگیوں کی آخری تاریخ
چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کے ارکان سے 28 اپریل تک نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔