ریاض ایٹریز کے زیراہتمام عید ملن پارٹی، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت

ریاض میں عید ملن پارٹی کا اہتمام
ریاض (وقار نسیم وامقٓ) سعودی عرب میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جہاں سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا اور پردیس میں دیس کے رنگ بھر دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد: کیا بھارت بنگلہ دیش کی ‘بِن بُلائی مہمان’ کو سیاسی پناہ دینے پر غور کر رہا ہے؟
ریاض ایٹریز کی جانب سے منعقدہ تقریب
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دیسی کھانوں اور پاکستانی ریسٹورنٹس کو متعارف کروانے میں پیش پیش تنظیم ریاض ایٹریز Riyadh Eateries کی جانب سے رنگا رنگ عید ملن پارٹی منعقد کی گئی جس میں فوڈ میلے کے ساتھ ساتھ دلچسپ سٹیج شو بھی منعقد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے:عمر ایوب
دلچسپ تفریحات اور گفٹ واؤچرز کی تقسیم
اس موقع پر مرد و خواتین سمیت نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد لائیو میوزک بینڈ پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئی اور ڈھول کی تھاپ ہر خوب بھنگڑے بھی ڈالے جبکہ کوئز پروگرام کے ذریعے مختلف کمپنیوں اور ریسٹورنٹس کی جانب سے سینکڑوں گفٹ واؤچرز تقسیم کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مداح کی موت کو فلم پروموشن کیلئے استعمال کا الزام، الو ارجن پھٹ پڑے
ریاض ایٹریز کے رہنماؤں کے خیالات
عید ملن پارٹی کے موقع پر ریاض ایٹریز Riyadh Eatries کے روح رواں محسن جلالی, عزیر بن عبدالعزیز اور ناصر منگی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بتدریج پاکستانی ریسٹورنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی ریسٹورنٹس اور ان کے معیار سے متعلق ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ رکھا جائے۔ اس ضمن میں ریاض ایٹریز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور اس پلیٹ فارم پر جڑے ایک لاکھ سے زائد افراد اپنی آراء کے ذریعے ایک دوسرے کو آگاہ رکھتے ہیں۔
فالوورز کی سنگ میل اور ایوارڈز کی تقسیم
عید ملن پارٹی میں ریاض ایٹریز Riyadh Eatries کے ایک لاکھ فالوورز مکمل ہونے کا جشن بھی منایا گیا اور ممبرز، انفلیواینسرز اور سپانسرز کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔