12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے کیا سزا دی؟
راولپنڈی میں جبری زیادتی کا مقدمہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹانک میں 8 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
عدالتی فیصلہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بیٹی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سوتیلے باپ خلیل احمد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈرشپ نے پی ٹی آئی کو ممی ڈیڈی سے دہشت گرد جماعت بنادیا ، عرفان صدیقی
مقدمے کی تفصیلات
12 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کا مقدمہ اس کی والدہ نازیہ نے درج کرایا تھا، جس پر عدالت نے سزا سنائی۔ اس کے بعد مجرم سوتیلے باپ چودھری خلیل ولد چودھری لعل دین کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی کارروائی
تھانہ روات پولیس نے 15 اپریل 2024ء کو سوتیلی بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کا مقدمہ درج کیا۔ بعد ازاں میڈیکل بورڈ اور فرانزک رپورٹ سے زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی تھی.








