دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی پاکستان اور بلوچستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں:آرمی چیف

آرمی چیف کا مؤقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے۔ جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا، ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے غزہ پر مکمل کنٹرول کا اعلان، پاکستان کا ردعمل بھی آگیا
اوور سیز پاکستانیوں کے جذبات
ڈان نیوز کے مطابق، اسلام آباد میں ہونے والے پہلے اوور سیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، آرمی چیف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لئے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے
برین گین کا مفہوم
انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں بلکہ وہ روشنی ہیں جو اقوام عالم پر پڑتی ہے۔ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ سن لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے، اور بیرون مقیم پاکستانی اس کی عمدہ مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے نیو نارمل سیٹ کردیا، قوم سے خطاب میں نریندر مودی کا دعویٰ
دشمنوں کی ناکامی
جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے قیمت 3ہزار روپے فی من مقرر کر دی
عزم اور ارادہ
آرمی چیف نے مزید کہا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے۔ شہدا کی لازوال قربانیوں پر کبھی ملال نہیں آنے دیں گے۔ ہم آج یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جو پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا، ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی: ایک دہشت گرد جماعت جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں – عظمٰی بخاری
قائداعظم کا خواب
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے آگے نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے، پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے لوگ کیسے واپس جا سکتے ہیں ؟ اہم سیاسی شخصیت کی تجویز سامنے آ گئی
کشمیر کی اہمیت
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا، اور پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
پاکستان کی ترقی کا سفر
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کتنی ترقی کرنی ہے، سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔