ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلجز پاکستان کے اشتراک سے “Capture the Future” مہم کا آغاز کر دیا گیا

ویوو کی "Capture the Future" مہم کا آغاز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ویوو  نے باضابطہ طور پر اپنی تین سالہ فلیگ شپ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی مہم  "Capture the Future" کو ایس او ایس چلڈrens ویلیجز پاکستان کے تعاون سے شروع کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد موبائل امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو جامع تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو  فوٹوگرافی و ویڈیوگرافی کے ذریعے فروغ دیا جا سکے۔ پروگرام کے نفاذ کے لیے ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز پاکستان کو ویوو کی جانب سے 2 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے سال میں یہ منصوبہ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سینکڑوں اساتذہ کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف

تخلیقی صلاحیتوں کی ترقی کا طریقہ

ویوو جمالیاتی تعلیم کی انقلابی طاقت پر یقین رکھتا ہے اور اپنی بہترین امیجنگ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے "Capture the Future" کے ذریعے بچوں کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ روزمرہ مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کریں، اپنے ماحول سے جڑیں، اور ارد گرد کی خوبصورتی کو فوٹوگرافی اور ویڈیو کے آرٹ کے ذریعے بیان کریں۔ امید ہے کہ یہ پروگرام بچوں کی تخلیقی سوچ اور دنیا سے بامعنی روابط قائم کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اعضا اور خون کا عطیہ دینا اسلامی تعلیمات کے مطابق جائز ہے:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

کلاسز اور سیشنز

ویوو کی جانب سے ہر ایس او ایس ویلج میں 24 فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کلاسز منعقد کی جائیں گی، جس سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 144 سیشنز ہوں گے۔ یہ کلاسز چلڈرنز ویلیجز کے دلچسپی پر مبنی تعلیمی نظام کا حصہ ہیں اور ویوو کے جدید V50اسمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہوئے عملی طور پر منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کے فاطمی حکمرانوں کا ایک قبرستان تھا جسے سلطان کے حکم پر تباہ و برباد کرکے کاروباری مرکز کی بنیاد رکھی گئی، اشیائے تجارت کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جاتا

ویلیجز میں فوٹوگرافی کی تعلیم

ہر ویلیج میں فوٹوگرافی اساتذہ کو تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ماہانہ دو سیشنز کا انعقاد کر سکیں۔ بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے تحت ہر ایس او ایس ویلیج میں ایک مخصوص Vivo Imaging Classroom قائم کی گئی ہیں، اور ہر کلاس روم میں Image Corner بھی موجود ہے جہاں بچوں کی تصویری تخلیقات کو باقاعدگی سے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں ڈے کیئر سینٹرز بنانے کا فیصلہ

سالانہ فوٹوگرافی کیمپ

اس پروگرام کی نمایاں خصوصیت سالانہ Photography Camp ہے جس کی قیادت معروف فوٹوگرافر حارث صغیر بھٹی کر رہے ہیں جو بطور مرکزی رہنما بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ کیمپ بچوں کو عملی، مشاہداتی اور تجرباتی طور پر فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، آج سے سکولوں کے اوقات تبدیل

نمائش اور ڈاکومینٹری

ہر ویلیج میں سال میں ایک نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں بچوں کے فن پاروں اور فنکارانہ اظہار کو دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ہر سال بچوں کی بنائی گئی منتخب تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ایک دستاویزی فلم بھی تیار کی جائے گی، جو ان کے منفرد بیانیے کو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین اور بچوں پر تشدد کرنیوالوں سے نرمی نہیں برتی جائے گی: گھریلو تشدد کی شکار 13سالہ بچی سے چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ملاقات

ذمہ دارانہ استعمال

تعلیم کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز پاکستان نے اسمارٹ فونز کے ذمہ دارانہ استعمال اور تقسیم کے لیے واضح اصول و ضوابط متعارف کرائے ہیں تاکہ تمام بچے ان سہولیات سے محفوظ اور موثر طریقے سے فائدہ اٹھا سکیں۔

افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تخلیقی تعلیم اور ٹیکنالوجی تک رسائی کے ذریعے بچوں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ وژن کی تجدید کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...