پاک بحریہ کا صحت عامہ کے فروغ میں اہم قدم، پی این ایس درمان جہ، اورماڑہ میں جدید بلاک کا افتتاح

پاک بحریہ کا جدید طبی بلاک کا افتتاح
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پی این ایس درمان جہ، اورماڑہ میں جدید بلاک کا افتتاح کر دیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور نئے بلاک کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پروٹوکول میں برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی برٹش خاتون سے منشیات برآمد
جدید طبی سہولیات
نئے تعمیر شدہ بلاک میں جدید طرز کا آپریشن تھیٹر کمپلیکس، ہائی ڈپینڈنسی یونٹ (HDU)، آئی سی یو، گائنی کمپلیکس، بچوں کا شعبہ اور نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی نگہداشت یونٹ (NICU) شامل ہیں، جو خطے میں صحت کی سہولیات کو نئے معیار تک لے جانے کی علامت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کابل جا کر چائے پینے اور دہشت گردوں کے لیے سرحد کھولنے سے نقصان ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب
حساس کمیونٹی کا طبی مرکز
پی این ایس درمان جہ وہ واحد ہسپتال ہے جو کراچی سے پسنی کے درمیان واقع ساحلی شاہراہ پر موجود ہے اور یہ اورماڑہ سمیت قریبی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم طبی مرکز کا کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیوہیکل مجسمے بڑی بڑی بادبانی کشتیوں پر لاد کر دریائے نیل کے ذریعے پہنچائے جاتے،ہزاروں مزدور، گھوڑے، اونٹ وغیرہ مقررہ مقام پر پہنچا دیتے.
ایڈمرل نوید اشرف کا بیان
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ساحلی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال مقامی آبادی کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔
افتتاحی تقریب کی اہمیت
افتتاحی تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران، معزز مہمانان اور پاک بحریہ کے افسران نے شرکت کی۔ یہ اقدام نہ صرف علاقے کے لوگوں کو صحت کی سہولیات مہیا کرے گا بلکہ ساحلی پٹی کی ترقی میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔