وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، کسانوں کیلئے شاندار پیکج لانے کا اعلان

اجلاس کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کسان پیکج سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کو گرفتار کرانے والا مخبر کون تھا؟ قریبی دوست نے بتا دیا

کسان پیکج کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کے لیے گندم کٹائی کے موقع پر اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے شاندار کسان پیکج کا اعلان کل (بدھ) کیا جائے گا۔ گندم کے کاشتکاروں کے لیے یہ پیکج پنجاب کی تاریخ کا منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔ پیکج سے گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔ ایسے اقدامات کریں گے کہ آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔

کسانوں کی محنت کی قدردانی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی۔ کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا ہے۔ کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...