غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں

راولپنڈی میں حملے کی تفصیلات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے زیادہ سست الوجود قوم مصری ہیں، یہ پہلا عرب ملک تھا جہاں دوپہر کو باقاعدہ قیلولہ کیلئے سرکاری طور پر تین چار گھنٹے کا وقفہ دیا جاتا
حملے کی نوعیت
غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ میں ڈنڈا بردار ملزمان نے داخل ہوکر توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی۔ اس دوران خواتین، بچوں اور ریسٹورینٹ کے عملے کو ہراساں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مشتعل افراد نے ریسٹورینٹ کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور بیہودہ زبان استعمال کرتے رہے۔
پولیس کی کارروائی
واقعے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ 4 افراد کی شناخت کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
