کشتی ڈو بنے کے واقعہ ، جاں بحق پاکستانیوں سے متعلق دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا
کشتی ڈوبنے کا واقعہ
اسلام آباد (آئی این پی) کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: الوداع 2025
حادثہ کی تفصیلات
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشرقی لیبیا کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ کشتی حادثے میں اب تک 11 لوگ جاں بحق ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پی کی شناخت
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 4 پاکستانیوں کی شناخت ان کی دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ نکالی جانے والی 2 لاشیں ابھی تک ناقابل شناخت ہیں۔








