بھارت میں کمیشن کا امتحان دینے آئے امیدوار کا ایڈمٹ کارڈ چیل لے گئی
کیرالہ میں دلچسپ واقعہ
نئی دہلی (آئی این پی): بھارتی ریاست کیرالہ میں کمیشن کا امتحان دینے والے امیدوار کا ایڈمٹ کارڈ چیل لے گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کونسی بھارتی اداکارہ فلم کے سب سے زیادہ پیسے لیتی ہیں؟ جواب جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
امتحان کی تیاری
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے سرکاری اسکول میں پبلک سروس کمیشن کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ اس امتحان کو دینے کیلئے 300 امیدوار جمع تھے، جو امتحان شروع ہونے کا انتظار کررہے تھے کہ اچانک چیل آئی اور اس نے ایک امیدوار کا ایڈمٹ کارڈ اپنے پنجوں میں دبوچا اور لے اڑی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی
چیل کا حیرت انگیز رویہ
چیل کے اس رویے نے سب کو حیران کردیا جب کہ وہ اڑ کر عمارت کی ایک کھڑی پر جا بیٹھی۔ اس کے بعد انتظامیہ سمیت متاثرہ امیدوار چیل کے دستاویز پھینکنے کا انتظار کرتے رہے۔
متاثرہ امیدوار کے لئے خصوصی انتظامات
میڈیا رپورٹس کے مطابق، امتحان میں تاخیر کے سبب انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ امیدوار کو بغیر ایڈمٹ کارڈ کے امتحان دینے کی اجازت دی گئی۔








