اپنے ہی باپ انتہائی شرمناک الزام لگانے والے بیٹے کو فیصل آباد پولیس نے حوالات میں بند کردیا

فیصل آباد میں پولیس کارروائی
فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد کھرڑیانوالہ پولیس نے باپ کی بیٹی سے زیادتی کی کال کرنے والے بیٹے کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد محمد عامر کا بیان
جھوٹی کال کا معاملہ
قانونی کارروائی کروانیوالے اے ایس آئی میاں شاہد نے بتایا کہ 229 رب ملکھانوالہ کے حیدر علی نامی نوجوان نے ریسکیو 15 پر کال کی کہ اس کے باپ امتیاز نے اس کی ہمشیرہ رانی بی بی سے زیادتی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کک باکسنگ فائٹر علی مہتا نے برطانوی حریف کو شکست دے کر اہم مقابلہ جیت لیا
پولیس کی تحقیقات
جب پولیس پارٹی موقع پر پہنچی، تو کالر کی ہمشیرہ رانی بی بی اور والدہ رضیہ بی بی نے بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ حیدر علی نے جھوٹی کال کی ہے۔
نتیجہ
تصدیق کرنے پر بھی کال بوگس نکلی، جس پر کال کرنے والے بیٹے حیدر علی کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔