سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے وکیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کےلیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: الحمراء ہال لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے تقریب، تصویری نمائش کا افتتاح ،گورنر ہاؤس تک ریلی
کیس کی سماعت
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت کی جس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات ، ایک اور کمپنی سے معاملات طے پا گئے
تفتیش کے تقاضے
دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اوروائس میچنگ ٹیسٹ ہوناباقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے درکار ہے مگر بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
وکیل کا موقف
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرے موکل پر 300 سے زائد کیسز ہیں، ان سے ہدایات لینے کے لیے سپریم کورٹ خصوصی ہدایات جاری کرے، سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہو تومیری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد
چیف جسٹس کا ردعمل
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جاناہے چلے جائیں، ہم کوئی حکم نامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکم نامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔
اگلی سماعت کی تاریخ
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔