پی ایس ایل، محمدیوسف نے 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھادیا

سابق کرکٹر محمد یوسف کا شعیب ملک پر سوالات

اسلام آباد (آئی این پی) سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: ماں کو طلاق دینے کی رنجش، بیٹوں کی فائرنگ سے باپ قتل،7 افراد زخمی

پی سی بی کو نئی پالیسی کی ضرورت

ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عمر رسیدہ کرکٹرز کو کھلانے اور انہیں سلیکٹ کرنے کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو بطور پلئیر پی ایس ایل کھیلنا مفادات کا تصادم ہے، اگر آپ ایسے مجھے کھیلنے کو کہیں تو میں بھی تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف سی آئی ٹی میں معیار تعلیم تنزلی کا شکار، طلبہ کا مستقل خطرے میں

شاہد آفریدی کا نقطہ نظر

اس موقع پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک جب تک چاہیں کھیل سکتے ہیں لیکن پی ایس ایل میں انہیں کچھ میچز چھوڑ دینے چاہیے اور نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک نے 2021 میں بنگلادیش کیخلاف اپنے کیرئیر کا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔ شعیب ملک رواں ایڈیشن میں بطور پلئیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ابتدائی دو میچز میں محض 14 رنز بنائے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

شعیب ملک کی ڈومیسٹک کرکٹ میں خدمات

آل رائونڈر شعیب ملک ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹالینز کے ٹیم مینٹور رہ چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں وہ بطور پلئیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...