معروف بھارتی اداکارہ کا ساتھی اداکار پر نشے میں دھت ہو کر شرمناک حرکتیں کرنے کا الزام
ونسی الوشئیس کا منشیات کے استعمال پر الزام
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ملیالم اداکارہ ونسی الوشئیس نے فلم کے سیٹ پر اپنے ایک ساتھی اداکار پر منشیات کے استعمال اور غیراخلاقی رویے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ سے 3 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، متاثرہ ہسپتال منتقل
اینٹی ڈرگ مہم پر تنقید
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ونسی نے یہ انکشاف اُس وقت کیا جب اُنہیں حال ہی میں ایک اینٹی ڈرگ مہم میں شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مہم میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ آئندہ کسی ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کریں گی جو نشہ کرتا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی میں مایوسی اور بے چینی۔۔؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
ویڈیو پیغام میں وضاحت
اپنے ویڈیو پیغام میں ونسی نے کہا "چند دن قبل ایک اینٹی ڈرگ پروگرام میں، میں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کے ساتھ فلموں میں کام نہیں کروں گی جن کے بارے میں مجھے معلوم ہے کہ ان کا نشہ کرتے ہیں۔ اس بیان کے بعد مجھے کئی تبصرے موصول ہوئے۔ ان تبصروں کو پڑھ کر مجھے لگا کہ مجھے وضاحت دینی چاہیے کہ میں نے ایسا کیوں کہا۔"
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے جج کے نام سے پہلے عزت مآب نہ لکھنے پر توہین عدالت کی درخواست پر معاونت طلب کرلی
فلم کی شوٹنگ کے دوران واقعہ
اداکارہ نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب فلم کے مرکزی اداکار، جو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے، نے ان کے ساتھ اور ایک اور ساتھی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ونسی کے مطابق، جب انہیں کپڑوں سے متعلق ایک مسئلہ پیش آیا تو وہ اسے درست کرنے گئیں۔ اس پر اداکار نے سب کے سامنے کہا "میں بھی چلتا ہوں، میں ٹھیک کر دیتا ہوں۔" اداکارہ نے کہا کہ یہ صورتحال نہایت شرمناک تھی اور شوٹنگ کا عمل بہت مشکل ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
مزید شواہد کا ذکر
انہوں نے ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا "جب ہم ایک سین کی پریکٹس کر رہے تھے تو وہ میز پر سفید پاوڈر تھوکتے جا رہے تھے، جو واضح طور پر منشیات تھی۔ جب آپ فلم سیٹ پر منشیات استعمال کریں اور دوسروں کے لیے مسئلہ بنیں تو کام کرنا ممکن نہیں ہوتا۔"
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا’’گودی میڈیا‘‘ جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری
خاموش نہ رہنے کا عزم
اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ نہیں کر رہیں، مگر جب یہ چیزیں دوسروں کے لیے نقصان دہ بن جائیں اور ماحول کو زہریلا بنا دیں، تو وہ خاموش نہیں رہ سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا "اس واقعے سے سب واقف تھے، یہاں تک کہ ہدایتکار کو بھی سب معلوم تھا۔"
سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز
اداکارہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، اور فلم انڈسٹری میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔








