کراچی میں سکول کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا مقدمہ
کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں اسکول کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم آزادی پریس کے موقع پر جدہ میں “پاکستان جرنلسٹس فورم” کا ایک نشست کا اہتمام
پولیس کارروائی
پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ طالبہ سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں جبکہ متاثرہ کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق واقعے میں اسکول طالب علم اور ساتھی ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
واقعے کی تفصیلات
بیٹی اسکول گئی تو ملزم فیضان نے کار میں بٹھا کر اغوا کیا، پھر بیٹی کو نشہ آور چیز دینے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
متاثرہ کے والد کا بیان
طالبہ کے والد نے کہا کہ ملزم فیضان نے 3 نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کی اور بعد میں بیٹی کو گھر کے باہر چھوڑ دیا گیا۔