سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دینے والا ملک کا دشمن ہے : آرمی چیف

آرمی چیف کا اہم بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ ملک کا دشمن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ صحافی کا محسن نقوی سے دلچسپ سوال
نئی نسل کے لیے قومی نظریہ
اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ کہا آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور کے کرکٹرمحمد شہریار کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ
برین گین کا پیغام
آرمی چیف نے کہا کہ برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔ میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مستقبل میں بجلی نہیں خریدے گی: اویس لغاری
پاکستانی قوم کا عزم
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اس ملک کے غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو لوگ سگریٹ نہیں پیتے، انہیں بھی پھیپھڑوں کا کینسر کیوں ہوتا ہے؟
دہشتگردوں کا مقابلہ
انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے، دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے یوٹرن لیا، لطیف کھوسہ
ریاست کی طاقت
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں، ایسی ریاست کو ہارڈ سٹیٹ کہا جاتا ہے۔
کشمیر کی اہمیت
آرمی چیف نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ہمیں امید نہیں چھوڑنی اور مایوس نہیں ہونا۔