بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور والدہ سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد، عدالت میں چارج شیٹ پیش

راہول گاندھی اور سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام

نئی دہلی (آ ئی این پی ) بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں سےکہناچاہتی ہوں،بانی کسی سےبدلہ نہیں لیں گے، بشریٰ بی بی کا ویڈیو پیغام

ای ڈی کی چارج شیٹ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فنانشل کرائم ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نئی دہلی کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ ای ڈی نے گاندھی خاندان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے نیشنل ہیرالڈ اخبار شائع کرنے والی کمپنی کی 300 ملین ڈالر مالیت کی جائیداد کو غیر قانونی طور پر کنٹرول کرنے کے لیے ایک شیل کمپنی تشکیل دی تھی۔ چارج شیٹ میں کانگریس پارٹی کے دیگر ارکان کے نام بھی شامل ہیں۔ ای ڈی نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کے لیے رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیر محل: 17 سالہ لڑکی سرجری کے ذریعے لڑکا بن گئی

کانگریس پارٹی کا موقف

کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور کچھ دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنا وزیر اعظم کی جانب سے انتقامی کارروائی اور ڈرانے دھمکانے کی سیاست کے سوا کچھ نہیں۔ رمیش نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کی قیادت کو خاموش نہیں کروایا جاسکتا۔راہول گاندھی اور سونیا گاندھی سے ای ڈی نے 2022 میں معاملے کی جانچ کے حصے کے طور پر پوچھ تاچھ کی تھی۔

ایجنسی کی کارروائیاں

نومبر 2023 میں ایجنسی نے کہا تھا کہ اس نے 7 ارب 52 کروڑ روپے (اس معاملے سے منسلک ) کے اثاثے ضبط کیے ہیں، جن میں نئی دہلی اور ممبئی میں جائیدادیں اور ایکویٹی سرمایہ کاری شامل ہیں۔ نیشنل ہیرالڈ اخبار کی بنیاد 1937 میں جواہر لال نہرو نے رکھی تھی، جو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم تھے، کانگریس کی قیادت کئی دہائیوں سے ان کی اولاد کر رہی ہے، راہول گاندھی نہرو کے پڑپوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...