سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے

انتقال کی خبر
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تعزیت کا سلسلہ
صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی و سماجی حلقوں نے سینیٹر پلوشہ خان سے ان کے والد کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔