محکمہ موسمیات کی پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان
موسمیات کی اطلاع
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اپریل تک اسلام آباد، پنجاب، مری، گلیات خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مادیّت پسند سوچ سے آزادی — مگر کیسے؟
گرمائی لہر کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
آندھی کی پیشگوئی
18 اور 19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی اور اوکاڑہ میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔








