رجب بٹ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کیلئے کتنا پیسہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

رجب بٹ کی مالی حالت
لاہور، دبئی(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں تنازعات میں گھرے ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں، لیکن تاحال خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کا 3سال کا فارمولا ماننے سے انکار کردیا،ڈیڈلاک برقرار
پوڈ کاسٹ میں شرکت کی قیمت
اب پتہ چلا ہے کہ وہ ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے لیے ڈیڑھ ملین یعنی 15 لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران، رجب بٹ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے ڈیڑھ ملین روپے وصول کرتے ہیں۔ اپنے فالوورز کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے سبسکرائبر کی وجہ سے پوڈ کاسٹ میزبانوں کے لیے اچھی خاصی آمدن ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Brave and Devoted Political Activists
سوشل میڈیا کی آمدن
رپورٹ کے مطابق رجب بٹ نے یہ بھی بتایا کہ وہ روزانہ 3 سے 4 پروموشنل ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں جن سے 3 سے 4 ملین روپے کما رہے ہیں۔ سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے کوئی جتنا چاہے، کما سکتا ہے۔
غریبوں کی مدد
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ TikTok سے جو آمدنی کماتے ہیں، وہ غریبوں میں تقسیم کر دی جاتی ہے۔ تاہم ٹک ٹاک کی آمدن کے اعدادوشمار معلوم نہ ہوسکے۔