راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کا مؤثر اقدام
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) روات پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کر دیا
مقدمہ کی تفصیلات
مدعیہ مقدمہ نے درج آیف آئی آر میں بتایا کہ شادی شدہ ہوں اور اپنی کزن کی نوکری کے سلسلے میں اسکے ساتھ گئی تو ملزم نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پنڈیز کا زلمی کے خلاف شاندار آغاز، بغیر کسی نقصان کے 100 رنز بنالیے
ملزم کی گرفتاری
پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم طلاء خان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کے ملزم سے فیملی تعلقات بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کے لئے تیار ہے: شہباز شریف
میڈیکل پروسیجر
متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔
ایس پی صدر کا بیان
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ خواتین اور بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔








