بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز ہونے والی وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کی اندرونی کہانی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز ہونے والی وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ بتاتی ہے جس حکمران نے انصاف سے گریز کیا وہ نہیں رہا،مسلمانوں کے نظام انصاف میں خرابی تب پیدا ہوئی جب لالچ معاشرے میں بڑھ گیا

وکلا کے آنے پر بشریٰ بی بی کا سوال

وکلا کے آتے ہی بشریٰ بی بی نے ایک ایک کرکے سب سے پوچھا کس کس کا نام لسٹ میں شامل تھا؟ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ ان کا نام فہرست میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 30 دنوں میں لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء کی ڈیڈ لائن،کتنے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ؟ جانیے.

ملاقات کا طریقہ کار

بشریٰ بی بی نے فیصل چوہدری اور علی عمران سے پوچھا، "آپ کو کس نے اندر بھیجا؟ ہمارے خاندان والوں کو ملاقات کرنے نہیں دی جاتی، آپ کو کیسے اجازت مل جاتی ہے؟" جیل افسر نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ وکلا کی ملاقات کے بعد آپ کی فیملی کی ملاقات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فیض آباد انٹرچینج سے پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 2 سرکاری ملازم بھی گرفتار

عمران خان کی ہدایات

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو آپس کے اختلافات پبلک میں لانے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فہرست کے مطابق لوگوں کو نہیں ملنے دیتے، لیکن جن کو اجازت ملتی ہے وہ آئیں تاکہ رابطہ بحال رہے۔

علیحدہ ملاقات اور مشورے

بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر رائے سلمان کی بانی پی ٹی آئی سے 20 منٹ علیحدہ ملاقات بھی ہوئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کسی کو نہیں کہا، علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی نے کہا کہ وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر سے بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر بھی گفتگو کی اور اس کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کو خصوصی ہدایات دیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...