صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم، کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی: وزیراعلیٰ مریم نواز

پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کا منفرد پیکج

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے صوبے کی تاریخ کا پہلا منفرد، بہترین اور بے مثال پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع

آبیانہ میں چھوٹ اور اسٹوریج کی سہولت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے رواں سال گندم کے کاشتکاروں کے لیے آبیانہ/فکس ٹیکس میں چھوٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کے پیکج کے تحت گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے 4 ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے ایم ایس دھونی سے پچھلے 10سالوں سے بات نہیں کی، ہر بھجن سنگھ کا انکشاف

EWR سسٹم کا نفاذ

صوبے میں ای ڈبلیو آر (EWR) (الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ) سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ EWR سسٹم کے تحت گندم اسٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک چٹ/رسید ملے گی۔ 24 گھنٹے کے اندر چیک کی مانند یہ چٹ/رسید بینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70 فیصد تک قرض لیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 6 ماہ کی توسیع، رولز کی منظوری

فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کے لیے مراعات

گندم خریداری کے لیے فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو 100 ارب روپے تک بنک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلور مل اور گرین لائسنس ہولڈرز کو گندم کی فوری اور لازمی خریداری اور اسٹوریج کی مجموعی کیپسٹی کے 25 فیصد تک لازمی گندم اسٹور رکھنے کے لیے فوری طور پر کابینہ سے منظوری لینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرلز سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا اصولی فیصلہ

صادرات اور مالی معاونت

گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم اسٹوریج کے لیے ویئر ہاؤس کی بحالی اور تعمیر کے لیے بنک آف پنجاب فنانسنگ کرے گا۔ گندم کے کاشتکاروں کو اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے لیے 5 ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل و حمل پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

کسانوں کے حق میں عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی۔ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ہر دم ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ اگر کسی کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو اسے بھرپور معاوضہ ملے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...