راولپنڈی اور جہلم میں موسلادھار بارش، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

آندھی اور طوفان کی تباہی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی اور جہلم میں آندھی اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں راستے بند، ادویات کی قلت، 2 ماہ میں 29 بچے انتقال کرگئے
جہلم میں حادثات
جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں طوفانی بارش کے دوران دیواریں گرنے کے تین واقعات میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ نواحی علاقے محلہ شہیداں میں لوڈر گاڑی پر ڈیرے کی دیوار گر گئی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق اور چار زخمی ہوئے جنہیں راولپنڈی ہسپتال بھیج دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی
دو مزید واقعات
دیوار گرنے کا دوسرا واقعہ پڑی درویزہ میں پیش آیا جس میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ نواحی علاقہ سہالہ میں دیوار گرنے کے تیسرے واقعہ میں ایک بچہ اور نوجوان شدید زخمی ہوئے۔
راولپنڈی میں حادثہ
راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں مسجد کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 24سالہ موسی جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق ہزارہ کالونی سے ہے، لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔