ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
اللہ نے چاہا تو آج ڈپریشن سے بھی نکلیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے۔ اب قدرتی راستے مل جائیں گے۔ بس آپ کا فوکس اس پر ضرور ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنا دیں گے، ایرانی صدر
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
آپ دن بدن بندش وغیرہ سے معاملات سے نکلتے جا رہے ہیں اور اب آگے بڑھنے کے دن ہیں۔ ایک نیت معاف رہی تو وہ کامیابی حاصل کر لیں گے جس کی برسوں سے خواہش تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی گیٹ ماں بچی کے گٹر میں گرنے کا افسوسناک واقعہ، تشدد کی اطلاعات پر ایس ایچ او معطل، ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
نئے کام کے ابتداء کے لئے بھی اچھا دن ہے اور پرانے کاموں میں بھی بہتری ملنے کا واضح امکان موجود ہے۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں، اب اور بھی کئی معاملات حل ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ اغوا شدہ خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ اب کھل کر اپنے کاموں پر توجہ دیں اور جس بھی معاملے کو حل کرنے میں برسوں لگ گئے تھے، وہ دنوں میں حل ہوتا نظر آتا ہے۔ اس کی ابتداء بھی ہو چکی ہے اب۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ احسن اقبال کی وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات، بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
مشتری جب زائچے میں ہو تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔ آپ ان دنوں بحکم اللہ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، ان شاء اللہ بڑے شاندار انداز سے کامیاب بھی ہوں گے۔ جلد کریں بس۔
یہ بھی پڑھیں: ایک قوم، ایک شناخت، مائیکرو چپ ختم، حکومت نے قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ کے قواعد میں اہم ترامیم کی منظوری دیدی
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
نحوست اور بدنظری دونوں کے گھیرے میں ہیں۔ اب صدقہ بھی دیں، نظر بھی اتاریں، اور حاسدین سے جس قدر ممکن ہو دور بھی ہو جائیں۔ آج کا دن بڑا ہی اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
مالی حوالے سے ابھی مشکلات چل رہی ہیں، مگر صورتحال اب بہتری کی جانب چل پڑی ہے۔ آپ جس بھی امید پر ہیں، ان شاء اللہ اب اس میں کامیابی ملنے کا امکان روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے نیا معیار جاری
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
آپ اپنے مسائل، جس میں خاص طور پر بندش تھی، آزاد ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب اچھی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ آپ مناسب پلاننگ کر لیں، اب آپ کو بہتری سے آگے بڑھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
اگر آپ نے اپنا راستہ ٹھیک کر لیا اور سیدھے راستے پر آ گئے، تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے۔ ان دنوں آپ کو جس طرف سے لالچ دیا جا رہا ہے، اس پر بھی توجہ دیں؛ یہ غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: دو ہزار کے چالان پر اضافی پیسے دینے ہوں گے، پولیس والوں کے سامنے شہریوں کو لوٹا جانے لگا، لاہور کی سڑکوں پر مافیا سرگرم
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
آپ انجان سی بندش و رکاوٹوں کا شکار ہیں۔ جس بھی کام میں ناکامی ہوتی ہے، اس کی وجہ شاید یہی ہے کہ اس وقت آپ کو روحانی حل کی طرف ضرور جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 2 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سیکڑوں مقدمات درج، گرفتار 415 ملزمان کی ضمانتیں منظور
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
آپ مالی پریشانی سے بھی نکلیں گے اور جس بھی طرف کسی مقصد میں کوشش کر رہے تھے، اس کے بھی کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج اچھا دن رہے گا۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
اپنے گھر والوں اور اپنا صدقہ لازمی دیں۔ اس وقت نحوست اور بدنظری کا واضح شکار ہیں۔ آپ چاہ کر بھی خود سے نہیں نکل سکتے، صرف اللہ سے مدد مانگیں، وار ہوا لگتا ہے۔








