ابراہیم علی خان نے پلک تیواری کیساتھ افیئر پر خاموشی توڑ دی
ابراہیم علی خان کی شفافیت
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اداکارہ پبلک تیواری کے ساتھ افیئر پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پاکستان کا سب سے بڑا، جدید اور خوبصورت جنکشن ہے، تقسیم ہند سے قبل بھی عظیم اسٹیشن مانا جاتا تھا انگریز حکومت نے تعمیر پر جی بھر کے پیسہ لگایا۔
دوستی کی وضاحت
ایک حالیہ انٹرویو میں ابراہیم علی خان نے ان خبروں پر خاموشی توڑ دی اور کہا کہ پلک میری صرف اچھی دوست ہیں اور ہاں وہ بہت پیاری ہے بس اتنا ہی کہوں گا۔
پلک تیواری کی خیالات
قبل ازیں پلک تیواری بھی اس معاملے پر یہی کچھ کہہ چکی ہیں کہ وہ اور ابراہیم صرف اچھے دوست ہیں۔ پلک تیواری معروف اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی ہیں جنھوں نے ان افواہوں پر کہا تھا کہ افواہوں کے مطابق میری بیٹی ہر تیسرے لڑکے کو ڈیٹ کر رہی ہے اور میں ہر سال شادی کر رہی ہوں۔
بلکہ میری تو پہلے ہی تین شادیاں کروائی جا چکی ہیں۔








