بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد میں وفاقی بجٹ کی توقعات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا ریلیف ملے گا؟ ایف بی آر نے تجاویز تیار کر لی ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈے سے حملہ، پی ٹی آئی نے ملزمان کیخلاف کارروائی کی درخواست دیدی
قابل ٹیکس آمدن میں ممکنہ اضافہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے قابل ٹیکس آمدن کی حد 6 لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کا امکان ہے جبکہ ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مؤقف کی تائید بڑی سفارتی فتح، کشمیر کے مسئلے نے ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اپنی موجودگی کو مضبوطی سے منوا لیا
ریلیف کی تجاویز
حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 3 تجاویز زیر غور ہیں:
- پہلے سلیب میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ والوں کے لیے سالانہ آمدن کی شرح بڑھائے جانے کا امکان
- قابل ٹیکس آمدنی کی حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے سالانہ تک کیے جانے کی تجویز
- حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان بے گناہ پنجابیوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر کے پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ویڈیو تجزیہ ڈاکٹر نوید الٰہی
ٹیکس ریٹرن فارم کی سادگی
اسی طرح انکم ٹیکس ریٹرن فارم کو سادہ و آسان بنایا جائے گا اور ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی۔ بجٹ میں 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن کے سلیب میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف میچ ٹیم کے لیے نہایت فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے , کھلاڑیوں کو چاہیے ذاتی کارکردگی سے بڑھ کر ٹیم کے مفاد کو ترجیح دیں، شاہد آفریدی
اعلیٰ آمدن والے افراد کے لئے تجاویز
ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا۔ بجٹ میں زیادہ تنخواہ والے طبقے کے لیے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو جو کچھ ہوا، ہم بھولنے نہیں دیں گے: سلمان اکرم راجہ
پنشنرز پر ٹیکس کی تجاویز
دوسری جانب بھاری پنشن لینے والے پنشنرز پر بھی 5 فیصد سے 20 فیصد تک ٹیکس کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابھی ابتدائی تجاویز ہیں، تاہم اس بارے میں تفصیلی جائزہ اور مشاورت کے بعد تجاویز شامل کی جائیں گی۔
پنشن آمدن پر ممکنہ ٹیکس کی شرح
ذرائع کا کہنا ہے کہ:
- 8 لاکھ روپے سالانہ تک پنشن آمدنی پر 5 فیصد
- 8 سے 15 لاکھ سالانہ آمدنی پر 10 فیصد
- 15 سے 20 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر ساڑھے 12 فیصد
- 20 سے 30 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر 15 فیصد
- 30 لاکھ روپے سالانہ سے زائد آمدنی پر 20 فیصد








