سینیٹرتاج حیدرکے انتقال پر سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

انتخابی شیڈول کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر صوبہ سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل سیٹ پر ضمی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا لاہور میں صفائی کے مسائل پر اظہار برہمی

درخواستیں اور جانچ پڑتال

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 اپریل 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ 18 اور 19 اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق 20 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 24 اپریل کو کاغذات نامزدگی بحال یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہوگا۔

حتمی فہرست اور پولنگ کی تاریخ

چھبیس اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 28 اپریل تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔ چھ مئی 2025 کو سینیٹ کی خالی نشست کیلئے سندھ اسمبلی میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بلا تعطل پولنگ ہوگی۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...