ہتک عزت کیس، برطانوی عدالت نے عادل راجہ پر مزید جرمانہ عائد کر دیا

برطانوی عدالت کا فیصلہ

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں پاکستان کے متنازع یوٹیوبر عادل راجا پر مزید 6 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت اسٹریٹجک تصادم کا خطرہ، وہ ایک قدم جس سے حالات نارمل ہوسکتے ہیں، الجزیرہ کی رپورٹ میں مشورہ دے دیا گیا

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق عدالت کی سماعت کے موقعے پر مدعی بریگیڈیئر(ر) رشید نصیر بھی شریک تھے۔ عدالت نے عادل راجا پر مزید 6100 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جو 14 دن کے اندر ادا کرنا ہوگا۔ اس طرح عادل راجا پر اب تک کل 29 ہزار 100 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت جون میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

مقدمہ کی پس منظر

یاد رہے کہ عادل راجا کے خلاف مختلف الزامات کے تحت فوجی افسر نے اگست 2022 میں برطانیہ کی عدالت میں ہتک عزت سے متعلق مقدمہ دائر کیا تھا جو عادل راجا ہار گئے تھے اور عدالت نے ان پر 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا تھا۔

عدالتی احکامات

برطانوی عدالت نے ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عادل راجا نے اپنی ایکس، فیس بک اور یوٹیوب کی 9 پبلیکیشنز میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کی ہتک کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...