انسداد دہشتگردی عدالت ؛پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور

اسلام آباد میں اہم فیصلہ
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پھول نگر میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد کی ہلاکت، وزیر اعلیٰ کا نوٹس، کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا
استدعا اور سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اے ٹی سی میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اظہار برہمی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں کی احتجاج میں شرکت، افغان سفارتخانے کا جواب آ گیا
عدالت کا موقف
جج اے ٹی سی نے کہا کہ ریکارڈ پیش کرنے میں اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ بددیانتی دکھائی ہے۔ جج نے مزید کہا کہ جیسا کہ ریاست کے تحفظات ہوتے ہیں، ویسا ہی عوام کے بھی تحفظات ہیں۔ جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کرتے ہوئے کہا، "میں نے ان کو کیسے ٹھیک کرنا ہے مجھے پتہ ہے۔"
نتیجہ
آخر میں عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔