بھارتی سپریم کورٹ نے اردو زبان کے استعمال کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے سائن بورڈ پر اردو زبان کے استعمال کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ممبئی ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
رد کردہ درخواست
بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست مہاراشٹرا میں میونسپل کونسل کے نام والے بورڈ پر اردو کے استعمال کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی اور ممبئی ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر علی کا 14 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف
عدالت کا موقف
عدالت نے کہا کہ علاقے میں اردو بولنے والے ہیں تو سرکاری زبان مراٹھی کے ساتھ اردو کے سائن بورڈ میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این اے کا نوشہرہ میں گرڈ سٹیشن پر دھاوا
اردو زبان کی اہمیت
سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دوران سماعت کہا کہ اردو زبان رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے، اردو سے دوستی کریں، اردو بھارت میں نئی نہیں، اردو نے یہیں جنم لیا، یہیں پلی بڑھی اور فروغ پائی ہے، اردو سمیت ساری زبانوں سے دوستی کریں۔
چیلنج کرنے کی وجہ
واضح رہے کہ خاتون کی جانب سے میونسپل کونسل کے نام والے بورڈ پر مراٹھی کے ساتھ اردو کے استعمال کو چیلنج کیا گیا تھا۔