اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہاوسنگ سکیم میں اربوں روپے کا مبینہ فراڈ: سابق سینیٹر وقار احمد خان گرفتار
برطانوی وزیر سے ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے ، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی
باہمی تعاون کی اہمیت
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی امریکہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
دہشتگردی کے خلاف جنگ
برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں، پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اقوام عالم اس جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے اور اس ضمن میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زہریلے کیمیکلز کیرالہ کے ساحلوں پر آلودگی پھیلانے لگے، نااہل مودی سرکار خاموش تماشائی
افغان مہاجرین کی حالت
لارڈ واجد خان نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ علیل، ہسپتال منتقل
غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی
وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک واپسی کا سلسلہ احسن طریقے سے جاری ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو عزت کے ساتھ واپس ان کے وطن بھجوایا جا رہا ہے، قانونی دستاویزات کے حامل غیر ملکی شہری کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیز ان شارجہ (PIS) میں خواتین ونگ کا قیام اور عہدیداران کا اعلان
وزیر مملکت کا بیان
اس موقع پر وزیر مملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وطن واپسی کے عمل میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
موجودہ ملاقات
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔








