وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات
 
			وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کتنی ہے؟ پی ٹی اے نے اعداد و شمار جاری کر دیئے
خیرمقدم اور شکریہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے کی سطح پر برقرار
پاکستانی کمیونٹی کی خدمات
انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا، کنگ چارلز سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن، چوہدری شفقت محمود کی سربراہی میں پی آئی ایف کے وفد کی خصوصی شرکت
تجارتی تعلقات کی مضبوطی
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ واجد خان کی کوششوں کو سراہا۔
لارڈ واجد خان کی سرگرمیاں
ملاقات میں لارڈ واجد خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔
 
				








 
  