لاہور سے اغوا امریکی شہریت کی حامل لڑکی جھنگ سے بازیاب، ملزم گرفتار
بازیابی کی کامیاب کارروائی
لاہور(آئی این پی ) لاہور کے علاقے سندر سے اغوا ہونے والی امریکن نیشنل لڑکی کو ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت دورے پر آئے مشہور فٹبالر میسی کے ذاتی طیارے کی حیران کن قیمت سامنے آگئی
انویسٹی گیشن کی اہم پیشرفت
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کو لڑکی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔ ضلع جھنگ سے بازیاب ہونے والی 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی فحش گفتگو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی
ملزم کی گرفتاری
انچارج ایس ایس او آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ سندر پولیس ٹیم نے لڑکی کو ضلع جھنگ سے بازیاب کروا کر ملزم حسن کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
مقدمہ درج اور تفتیش کا عمل
لڑکی کی والدہ نے تھانہ سندر میں اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
پولیس کی حوصلہ افزائی
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے لڑکی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔








