امریکی نائب صدر جے ڈی وانس بھارت کا دورہ کریں گے، کیامصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات جانیے
امریکی نائب صدر کا بھارت دورہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی نائب صدر وانس بھارت کا دورہ کریں گے۔ کیا مصروفیات ہوں گی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کو یہ خیال کہاں سے آیا کہ عدالتی اختیارات کم ہوئے؟ جسٹس جمال کا وکیل فیصل صدیقی سے استفسار
دورے کی تفصیلات
سینئر صحافی "صالح ظافر" کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے۔ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد امریکی انتظامیہ کے کسی اعلیٰ رہنما کا پہلا دورہ بھارت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ سیکٹر میں پاک، بھارت افواج کے درمیان چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں
خاندانی ہمراہی
نائب صدر وانس کی بھارتی نژاد بیوی اوشا اور تین بچے بھی اس دورے میں ان کیساتھ ہوں گے۔ وہ جے پور اور آگرہ بھی جائیں گے، جہاں آگرہ میں تاریخی اور دنیا کے ساتویں عجوبے تاج محل کا نظارہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کے لیے ایف اے ٹی ایف میں درخواست دے دی
تجارتی معاہدے پر بات چیت
یہ دورہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب امریکہ اور بھارت ممکنہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ نائب صدر وانس اس دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے کی مدت
نائب صدر وانس کے دورے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اور ان کی فیملی 18 سے 24 اپریل کے درمیان اٹلی اور بھارت کا دورہ کریں گے۔ ان کی ہندو اہلیہ اوشا، اور بچے ایوان، ویوک، اور میرابیل ان کے ساتھ ہونگے۔








