پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز مل گیا

لاہور قلندرز کی 200 پلس رنز کی کامیابی
کراچی (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 200 پلس رنز میں لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانیوالوں پر10 سال کی پابندی
مجموعی اسکور کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اب تک 13 مرتبہ 200 یا زائد کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا چکے ہیں۔ اس معاملے میں ملتان سلطانز سب سے آگے ہے جس نے 14 مرتبہ 200 پلس اسکور بنائے اور پشاور زلمی ایسے 12 اسکورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
پہلا 200 رنز کا ہندسہ عبور
لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ گزشتہ دنوں کراچی کنگز کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا، اس سے قبل ٹیم کا کنگز کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل 190 رنز تھا جو لاہور میں 2 وکٹ پر 2020 میں بنایا تھا۔