وزیر تعلیم کا مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ، بوٹی مافیا کا ایک اور نیٹ ورک پکڑ لیا
وزیر تعلیم پنجاب کا دورہ امتحانی سنٹرز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب کا مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ، بوٹی مافیا کا ایک اور نیٹ ورک پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لارڈ کچز نے جلیانوالہ باغ میں ایک ہزار سے زیادہ معصوم لوگ مروا دیئے تھے،سوڈان میں اسلامی تحریک کو کچلنے میں بھی اس کا بڑا اور گھناؤناکردار تھا.
امتحانی عمل کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے رائیونڈ روڈ کے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نہم جماعت کے جاری امتحانی عمل اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اردوان اور ٹرمپ کی ٹیلیفون پر گفتگو
نقل کرتے طالب علم کی گرفتاری
وزیر تعلیم نے مخبری پر گورنمٹ بوائز ہائی سکول علی رضا آباد میں نقل کرتے طالب علم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ امتحانی سنٹر میں امیدوار ابوبکر ہاشمی گاڑی میں بیٹھ کر پرچہ حل کر رہا تھا۔ سنٹر کا عملہ اور پرنسپل بھی امیدوار کی سرپرستی میں ملوث نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری حالات وینٹی لیٹر پر ہیں ، حکومت پابندیوں کی بجائے ماحول دوست گاڑیوں کو پروموٹ کرے: کار ڈیلر ایسوی ایشن کا مطالبہ
مخالف کارروائیاں اور گرفتاری
وزیر تعلیم نے کہا کہ امیدوار نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے پی ایس او عمران ہاشمی کا بیٹا ہے، جس کی گاڑی سنٹر کے اندر آ کر بچے کو پیپر حل کرواتی تھی۔ وزیر تعلیم نے پرنسپل سمیت سنٹر کا پورا عملہ گرفتار اور تبدیل کروا دیا۔ ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔ وزیر تعلیم نے ملوث عملہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پیڈا ایکٹ لگانے اور ملازمت سے برخاست کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انعامات اور سخت اقدامات
رانا سکندر حیات نے معاملے کی مخبری کرنے والے ٹیچر کو 4 بیسک تنخواہیں اور تعریفی سند دینے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ شخصیت طاقتور ہو یا کمزور، بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔ اس ضمن میں کسی طالبعلم کو کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نقل مافیا کا آخر تک پیچھا کریں گے۔








