معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نصر اللہ کا لاہور کے مختلف زونز کا ہنگامی دورہ

معاون خصوصی کا ہنگامی دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب، راشد اقبال نصر اللہ نے گنج بخش، راوی، شالیمار، اور سمن آباد زونز کا ہنگامی دورہ کیا۔ یہ دورہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کیا گیا، جہاں معاون خصوصی نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کی ٹکر لگنے پر مشتعل افراد کا سینئر اداکار راشد محمود پر تشدد
ترقیاتی منصوبوں کی بریفنگ
ڈپٹی سیکرٹری لاہور، حافظ کریم داد چغتائی نے راشد اقبال نصر اللہ کو ترقیاتی اسکیموں میں پیش رفت بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، ایک اور موٹروے بنانے کیلئے 115 ارب روپے مختص کر دیئے گئے
وزیر اعلیٰ کی ہدایات
معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تعمیراتی کام بروقت مکمل کیا جائے۔ نکاسی آب اور انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی واضح ہدایات ہیں کہ کام میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انقلابی اقدامات
انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور لاہور شہر کی صفائی ستھرائی اور ترقی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔