وزیراعلیٰ مریم نواز کی ”پنجاب دیہاڑ“ کی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال، پنجاب کے حسین نظاروں پر مشتمل آرٹ نمائش کا افتتاح کیا

ابتدائی تقریب کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) "شالا وسدا روے پنجاب" صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب دیہاڑ کی 3 روزہ رنگا رنگ تقریبات کا الحمراء میں آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام پنجاب دیہاڑ کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
وزیراعلیٰ کے الحمراء آرٹس کونسل پہنچنے پر روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ الحمراء آرٹس کونسل کے احاطے میں ڈھول کی دھمک، رنگیلے گھوڑے، اونٹوں کا مست رقص اور فوک موسیقی بھی پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا
آرٹ نمائش اور ثقافتی مظاہرہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے استاد اللہ بخش گیلری میں پنجاب کے حسین نظاروں پر مشتمل آرٹ نمائش کا افتتاح بھی کیا۔ ذوالفقار زلفی کی بنائی پینٹنگ میں لاہور کی ثقافت کی شاندار عکاسی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پینٹنگ کو سراہا۔
وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے خطاب میں تفصیلی بریفنگ دی اور وزیراعلیٰ کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ چیف منسٹر نے برنی گارڈن میں انوکھے اور منفرد "پنڈ" کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے چوڑیوں، کھگوں، کھسے، بلاک پرنٹ، مکیش اور گوٹا کناری ملبوسات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے، آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا بیان
پنڈ کا دورہ اور روایتی اشیاء کی جانچ
وزیراعلیٰ نے دستکاری، پنجابی پگڑی، شملے، گنڈاسا، کھنڈا، ہڑپہ اور ٹیکسلا آرٹ نمونوں کے سٹال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گندھارا آرٹ مجسمے، ایمبرائیڈری آرٹ، سولر پینٹنگ پینسل مائیکرو آرٹ اور چاول کے دانے پر خطاطی دیکھی۔ کھجور کے رنگ برنگ پتوں سے بنی چھابی، پچھی، چنگیر، پلیٹ، پکھے کی بناوٹ کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے چاک پر مٹی کی برتن، کھڈی پر کپڑے کی بنت، اونٹ کی کھال کی لیمپ دیکھے اور پسند کیے۔ انہیں روایتی پنجابی ملبوسات میں دلچسپی تھی اور انہوں نے دستکاری سٹال پر ننھی وردا اور دیگر فنکاروں کی خواہش پر تصاویر بنوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں تیزی سے قبضہ زلزلے سے کم نہیں، ملیحہ لودھی
ثقافتی تقریب کی خوشی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے روایتی دیہاتی ماحول دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔ "پنڈ" میں چھپرچھت والے روایتی گھروں، فرنیچر، مٹی کے برتن اور دیگر روزمرہ استعمال کی روایتی اشیاء دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں حامد رانا، سہیل اصغر، راشد محمود، عارف لوہار، ریشم اور دیگر سینئر فنکاروں کے درمیان بیٹھ گئیں۔ تقریب میں انسٹرومنٹل ٹیون پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے شارجہ جانے والے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
روایتی فن کا مظاہرہ
غیر ملکی سفارتکاروں، صوبائی وزراء، معاونین، افسران اور دیگر شرکاء نے پگڑیاں پہن کر شرکت کی۔ تقریب میں پیلے اور سرخ پنجابی لاچے کرتے میں ملبوس ڈھولچیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ رنگا رنگ روایتی ملبوسات پہنے فنکاروں نے گیدا پیش کیا اور روایتی جوش و خروش سے للکارے۔
پنجاب ثقافت دیہاڑ کی تقریب میں روایتی بھنگڑا، ماہیے اور ٹپے بھی پیش کیے گئے، معروف گلوکارہ حنا نصراللہ نے منفرد انداز میں پنجابی صوفی کلام پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار گوہر رشید نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کردیا
وزیر ثقافت کی تقاریر
صوبائی وزیر ثقافت و اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے پنجاب دیہاڑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 75 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر پنجاب دیہاڑ منایا جا رہا ہے۔ پنجاب کی ثقافت اتنی وسیع و عریض ہے کہ اسے لفظوں اور سٹالز میں شوکیس کرنا ممکن نہیں۔
پنجاب دیہاڑ کی تقریب میں ہر ڈویژن کا روایتی ثقافتی سٹال لگایا گیا ہے۔ پنجاب کا کلچر اب یتیم نہیں رہا، مریم نواز شریف نے کلچر کو اصل روح سے بحال کیا ہے۔ وزیراعلٰی مریم نواز شریف فنکاروں کی سرپرستی کر رہی ہیں اور ان کے لیے پیکچ اور مراعات لائیں گے۔
نتیجہ
تقریب میں دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔