ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل
ایران سے پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر ملز مالکان نے ناجائز منافع خوری کے لیے کراچی میں چینی کی سپلائی بند کردی
ایئر فورس کا کردار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں لے کر بہاولپور پہنچا۔ پاکستانی شہریوں کی میتوں کو زاہدان سے بہاولپور منتقل کیا گیا۔ یہ 8 پاکستانی ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنے تھے۔ میتوں کو ضروری میڈیکو لیگل عمل کی تکمیل کے بعد پاکستانی قونصل جنرل کے حوالے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ بار بار پاکستان کی تعریفیں کیوں کر رہاہے؟ اعزاز سید کا وی لاگ میں انکشاف
میتوں کی روانگی
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق، ایک زخمی
دہشتگردی کا شکار مزدور
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ سے ایمبولینسز کے ذریعے انکے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا۔ دہشتگردی کا شکار بننے والے افراد موٹر مکینک تھے اور یہ ایران کے صوبے سیستان کی ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔
قتل ہونے والے مزدوروں کی تفصیلات
واضح رہے کہ ایران کے علاقے سیستان میں 12 اپریل کو قتل کیے گئے مزدوروں کا تعلق بہالپور کے نواحی علاقے خانقاہ شریف اور احمد پور شرقیہ سے تھا۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق بہاولپور کے جو 8 محنت کش پاکستانی ایران کے شہر مہرستان میں قتل ہوئے، ان میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔








