الکا یاگنک اور ان کی بیٹی نے ساڑھے 11 کروڑ روپے میں فلیٹ خرید لیا، لیکن اس پر سٹامپ ڈیوٹی کتنی دی گئی؟

کامیاب سرمایہ کاری
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور پلے بیک سنگر الکا یاگنک اور ان کی بیٹی سیشا کپور نے ممبئی کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک بڑی سرمایہ کاری کر کے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا
اپارٹمنٹ کی خریداری
این ڈی ٹی وی کے مطابق ماں بیٹی نے اندھیری ویسٹ کے اوبرائے سکائی ہائٹس میں ایک شاندار اپارٹمنٹ ساڑھے 11 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ 2297 مربع فٹ پر محیط ہے اور اسی عمارت میں واقع ہے جہاں الکا یاگنک پہلے سے رہائش پذیر ہیں۔ یہ سودا 15 اپریل کو رجسٹرڈ ہوا جس پر 57.5 لاکھ روپے کی سٹامپ ڈیوٹی بھی ادا کی گئی۔
صحت کے مسائل
گزشتہ سال الکا یاگنک اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک نایاب سماعت کے عارضے میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ جون 2024 میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پرواز سے اترتے ہی انہیں مکمل طور پر سننے کی صلاحیت سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک نایاب وائرس کی وجہ سے ہونے والا سینسری نیورل ہیرنگ لاس ہے۔