این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب
ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی فتح
عمر کورٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا
نتائج کا اعلان
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق، عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور نے ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر 38 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
جشن کا ماحول
عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
سیٹ کا خالی ہونا
یاد رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔








